3 اگست 2014 - 11:49

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں پر روا رکھے جانے والے مظالم کا عالمی عدالتوں میں جائزہ لۓ جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے آج تہران میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلی میجر جنرل یحیی رحیم صفوی کی عالم اسلام کے بارے میں تحریر کردہ آٹھ جلدوں پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران غزہ میں صیہونی حکومت کے مقابلے کے لۓ بین الاقوامی کوششوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کررہی ہے اور اس کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جانا چاہۓ۔

.......

/169